17 جنوری، 2026، 12:15 PM

ایران کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر اسرائیل عرب ممالک پر برہم

ایران کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر اسرائیل عرب ممالک پر برہم

ایران میں گذشتہ ایام میں پیش آنے والے فسادات اور دہشت گردانہ کارروائیوں میں عرب ممالک کے اسرائیلی موقف کی حمایت نہیں کرنے پر اسرائیلی اخبار نے برہمی کا اظہار کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار نے رپورٹ پیش کی ہے کہ تمام عرب ممالک نے ایران میں پیش آنے والے فسادات میں اسرائیلی موقف کی حمایت نہیں کی۔ اس کے برعکس تمام 22 عرب ممالک کی وزارت خارجہ نے بیان جاری کیا کہ یہ معاملات ایران کا داخلی مسئلہ ہے لہذا کسی کو اس میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے اپنے تربیت یافتہ جاسوسوں کے ذریعے ایران کے فسادات میں بھرپور کردار ادا کیا۔ یہاں تک کہ چاہا کوشش کی فسادات کی قیادت خود ہی کرے لہذا اعلان کیا کہ موساد کے جاسوس میدان میں موجود ہیں۔ 

مذکورہ اسرائیلی اخبار نے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کے سفر لبنان پر بھی اپنے برہمی کا اظہار کیا۔

News ID 1937728

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha